کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا،پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان
فائل فوٹوکراچی :محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی موسم گرم اورمرطوب رہے گا جبکہ درجہ حرارت 37سے 39ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعے کے روزبھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے ، شہرمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37سے 29ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کےمطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت32.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغرب کی سمت سے ہواؤں کی رفتار 10ناٹیکل مائل ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 56فیصد ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔